سعودی عرب نے ایک سعودی شہری اور ایک یمنی کا سرقلم کردیا

سعودی عرب نے ایک سعودی شہری اور ایک یمنی کا سرقلم کردیا
سعودی عرب نے ایک سعودی شہری اور ایک یمنی کا سرقلم کردیا

  


ریاض(آن لائن)سعودی عر ب میں بچوں کے اغوا اور اْن سے بد اخلاقی میں ملوث دو افراد کو گزشتہ روز سرعام موت کے گھاٹ اْتار دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں عرب افراد بچوں کے اغوا، اْن پر تشدد اور بد اخلاقی کے متعدد معاملات میں ملوث تھے۔ان کا زیادہ تر شکار ریاض میں مقیم بچے بنے۔ پہلے مجرم فہد القضیری سعودی باشندہ تھا جبکہ محمد العقیل یمن کا رہنے والا تھا۔ دونوں مجرم اپنے علاقے کے بچوں پر نگاہ رکھتے، اْن کا پیچھا کرتے اور پھر اْن سے دوستی بنا کر اْنہیں اپنے ساتھ کسی جگہ پر سیر کے لیے مجبور کرتے۔ جب کوئی بچہ اْن کی باتوں پر یقین کر کے اْن کے ساتھ چل پڑتا تو یہ اْس بچے کو اغوا کر کے کسی نامعلوم مقام پر لے جاتے۔اور اْسے بد اخلاقی کا نشانہ بناتے۔

مزید : عرب دنیا


loading...