اب تک کتنے لوگوں نے ٹیکس ریٹرن جمع کروا دی؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر عمران خان کو بھی خوشی ہو گی

اب تک کتنے لوگوں نے ٹیکس ریٹرن جمع کروا دی؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان ...
اب تک کتنے لوگوں نے ٹیکس ریٹرن جمع کروا دی؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر عمران خان کو بھی خوشی ہو گی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف بی آر نے بتایا ہے کہ اس وقت 21 لاکھ افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کروائے ہیں جو کہ ایف بی آر کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ اس تعداد کو 2019 میں 40 لاکھ تک بڑھانے کا عزم ہے ۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ سال کے ٹیکس ریٹر نز جمع کروانے کیلئے تقریب ایک ہفتے سے بھی کم کا وقت باقی ہے اور اس کے بعد ایک لاکھ نان فائلرز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جن افراد کو نوٹس جاری کیا جائے گا ان میں وہ لوگ شامل ہیں جن کے پاس پانچ ہزار مربع گز سے بڑا مکان یا ایک ہزار سی سی سے زائد کی گاڑی زیر استعمال ہے ۔ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے بتایا کہ ہم ان تمام افراد کو نوٹس جاری کریں گے جنہیں انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس ریٹرنز کے لیے متعدد مرتبہ حتمی تاریخ میں اضافہ کیا ہے اور آخری مرتبہ ریٹرنز جمع کروانے کے لیے 2 اگست کی تاریخ دی گئی جبکہ اس کے علاوہ اثاثے ظاہر کرنے کے لیے بھی متعدد مرتبہ حتمی تاریخ میں اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : قومی


loading...