وزیر اعظم کے دورہ امریکہ نے بہت سے لوگوں کے حوصلے پست کردیئے ، وزیر خارجہ

وزیر اعظم کے دورہ امریکہ نے بہت سے لوگوں کے حوصلے پست کردیئے ، وزیر خارجہ
وزیر اعظم کے دورہ امریکہ نے بہت سے لوگوں کے حوصلے پست کردیئے ، وزیر خارجہ

  


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ نے بہت سے لوگوں کے حوصلے پست کئے، خارجہ پالیسی نے ثابت کردیاہے کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ تبدیلی آگئی ہے ، رویوں اور سوچ میں بھی تبدیلی آگئی ہے ۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ نے بہت سے لوگوں کے حوصلے پست کئے ، وزیر ستان اوربلوچستان میں شہید ہونیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کامیاب دورہ امریکہ پر لوگوں کومبارکباد دیتا ہوں، افغانستان میں ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جا رہا تھا،سیاسی تجزیہ کاروں کاخیال تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل نہیں ہے جبکہ عمران خان کا موقف تھا کہ افغانستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہوگا، آج چین اور امریکہ افغان مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی نے ثابت کردیاہے کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ تبدیلی آگئی ہے ، رویوں اور سوچ میں بھی تبدیلی آگئی ہے ۔ شاہ محمود کا کہناتھاکہ قبائلی علاقوں میں پرامن انتخابات ہوئے اور انتخابات تمام سیاسی جماعتوں نے تسلیم کئے ، وزیر اعظم کی زیر قیادت ملک تبدیلی کی مثبت راہ پر گامزن ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...