اہم وزیرنے تحریک انصاف کے بیانیے کی ناکامی کااعتراف کرلیا

اہم وزیرنے تحریک انصاف کے بیانیے کی ناکامی کااعتراف کرلیا
اہم وزیرنے تحریک انصاف کے بیانیے کی ناکامی کااعتراف کرلیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جس بیانیہ پر ووٹ لئے تھے وہ تھا سب کیلئے ایک پاکستان ہوگا ، ہم جو پاکستان کا ایک تصور حاصل کرناچاہتے ہیں ، وہ ابھی تک حاصل نہیں ہوسکا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جس بیانیہ پر ووٹ لئے تھے وہ تھا سب کیلئے ایک پاکستان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو پاکستان کا ایک تصور حاصل کرناچاہتے ہیں ، وہ ابھی تک نہیں ہوسکا ، یہاں غریب آدمی کے ساتھ الگ قانون  اور تگڑے آدمی کے لئے دوسرا قانون ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس قوم کا پیسہ کھایاہے ، وہ بہانے سے اپنے لئے سہولتوں کا ذریعہ بنا لیتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پچھلے دنوں میرے پاس ایک کیس آیا کہ ایک 75سال کاقیدی دل میں سٹنٹ ڈلوانے کے بعد واپس جیل چلا گیا ، کیا اس کواے سی کی ضرورت نہیں ہے ؟

میاں اسلم خان کا کہناتھا کہ شہباز شریف کو اگر اپنا بھائی عزیز ہے تو پھر اور جوہزاروں لوگ جیل میں سڑ رہے ہیں ۔کیا شہباز شریف نے ان کے بارے میں سوچا ہے؟ابھی تک حکومت پنجاب نے نواز شریف کے بارے میں کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا ، اس پر ڈاکٹروں کی رپورٹ لی جائیگی پھر فیصلہ کیا جائیگا ۔

مزید : قومی


loading...