پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ ، کس شہر کو کتنے میچ ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ ، کس شہر کو کتنے میچ ملیں ...
پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ ، کس شہر کو کتنے میچ ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری 2020 کو شروع ہوگا اور اس کا افتتاحی میچ لاہور میں کھیلا جائے گا اور اس کا فائنل میچ بھی لاہور میں ہی 22 مارچ کو ہوگا۔ اب کی بار کراچی کو 9 جبکہ لاہور کو 11 میچز کی میزبانی دی گئی ہے۔

پشاور، ملتان، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے سٹیڈیم میں پہلی بار پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں 4 جبکہ پشاور اور آزاد کشمیر کو ایک، ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update


loading...