’مولانا فضل الرحمان کے اس کام سے ہمارا کوئی تعلق نہیں‘ جے یو آئی کو بڑا جھٹکا، ن لیگ نے دوٹوک اعلان کردیا

’مولانا فضل الرحمان کے اس کام سے ہمارا کوئی تعلق نہیں‘ جے یو آئی کو بڑا ...
’مولانا فضل الرحمان کے اس کام سے ہمارا کوئی تعلق نہیں‘ جے یو آئی کو بڑا جھٹکا، ن لیگ نے دوٹوک اعلان کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں ناموس رسالت ﷺ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے اس لیے ان کا مولانا فضل الرحمان کی ناموس رسالت ﷺ تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے واضح کیا کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں کھڑی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں اس وقت ملک میں ناموس رسالت ﷺ کا کوئی مسئلہ نہیں لیکن مستقبل میں اگر ہماری پارٹی نے محسوس کیا تو پھر حالات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت سیاست میں مذہبی کارڈ کا استعمال نہیں کرنا چاہتی، فضل الرحمان ایک الگ تحریک چلا رہے ہیں جس سے ان کی جماعت کا کوئی تعلق نہیں ہے،’ ہمارا تعلق مولانا سے ہے ان کی اس مذہبی تحریک سے نہیں‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ 25 جولائی کو پشاور میں اپوزیشن کے 2 جلسے بھی اسی وجہ سے ہوئے تھے کیونکہ ن لیگ اس معاملے میں جے یو آئی ف کے ساتھ نہیں ہے۔ ناموس رسالت ﷺ کا معاملہ کسی سیاست کا محتاج نہیں ہے پوری قوم اس پر متفق ہوتی ہے لیکن اس وقت ملک میں یہ مسئلہ موجود نہیں ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...