صادق سنجرانی کی ناکامی کی صورت میں حکومت کوکن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ نے بتادیا

صادق سنجرانی کی ناکامی کی صورت میں حکومت کوکن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ ...
صادق سنجرانی کی ناکامی کی صورت میں حکومت کوکن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ نے بتادیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو اپوزیشن جو اس وقت بہت دباﺅ میں ہے ، اس کو کچھ حوصلہ ہوگا ، اگر سینیٹ کا چیئر مین بھی اپوزیشن کا منتخب ہوگیاتوحکومت کو قانون سازی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرحسن عسکری نے کہا کہ جب صادق سنجرانی چیئر مین سینیٹ منتخب ہوئے تھے تو اس وقت بھی دوپارٹیاں اکھٹی ہوئی تھیں اور اب بھی دوپارٹیاں ان کے خلاف ہیں ۔ اس لئے چیئرمین سینیٹ کو ناکامی ہوسکتی ہے ، اگر چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو اپوزیشن جو اس وقت بہت دباﺅ میں ہے ، اس کو کچھ حوصلہ ہوگا ۔

ان کا کہنا تھاکہ سینیٹ میں پہلے ہی حکومت کو قانون سازی میں مشکلات ہیں اور اب اگر سینیٹ کا چیئر مین بھی اپوزیشن کا منتخب ہوگیاتو حکومت کو قانون سازی کے مزید مسائل کا سامنے کرنا پڑے گا جس سے حکومت پر دباﺅ بڑھ سکتا ہے ۔

مزید : قومی


loading...