سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنی پارٹیوں سے مایوس ہو چکے،پی ایس پی ہی نجات دہندہ جماعت ہو گی:مصطفی کمال

سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنی پارٹیوں سے مایوس ہو چکے،پی ایس پی ہی نجات ...
 سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنی پارٹیوں سے مایوس ہو چکے،پی ایس پی ہی نجات دہندہ جماعت ہو گی:مصطفی کمال

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ  سیاسی جماعتوں کے کارکنان سب کو آزما کراُن کی پالیسیوں سے دل برداشتہ ہو چکے ہیں اور اب پی ایس پی کو ہی نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سمیت تاجر برادری اور طلبہ کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  لوگوں کو سمجھ آ گیا ہے کہ جب تک مسائل کی بنیاد پر سیاست اور عوام کی جانب سے احتساب نہیں ہوگا، تب تک عوامی مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ ہر لسانی، فرقہ وارانہ بنیاد پر آنے والا ہر حکمران اپنی جیبیں گرم کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ  پاک سرزمین پارٹی عوام میں شعور بیدار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے،ہم نفرتوں کا خاتمہ کر کے عاجزی کے ساتھ لوگوں کو جوڑ رہے ہیں اور لوگ جواباً بھرپور انداز میں تمام نفرتیں، تعصب اور سابقہ ادوار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی رنجشوں کو مٹا کر پاک سرزمین پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں، ہماری نظر آئندہ آنے والے الیکشن پر نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی بقاء اور روشن مستقبل پر مرکوز ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...