مولانا فضل الرحمان سڑکوں پر فساد پھیلانے اور جمہوریت پر خودکش حملہ کرنے کی بجائے حجرے کا رخ کریں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مولانا فضل الرحمان سڑکوں پر فساد پھیلانے اور جمہوریت پر خودکش حملہ کرنے کی ...
مولانا فضل الرحمان سڑکوں پر فساد پھیلانے اور جمہوریت پر خودکش حملہ کرنے کی بجائے حجرے کا رخ کریں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جمہوریت پر خودکش حملہ کرنے کی بجائے حجرے کا رخ کریں، سڑکوں پر فساد اورانتشار پھیلانے کی بجائے تبلیغ برائے اصلاح کا فریضہ سرانجام دیں، اقتدارکی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن سڑکوں پر
فساد اور انتشار پھیلانے کی بجائے تبلیغ برائے اصلاح کا فریضہ سرانجامدیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کا ایک ہی مطالبہ ہے ’’سانوں وی کھڈاؤ،نہیں تے کھیڈ مکاو ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب! کرسی کی بے تابی میںجمہوریت سے نہ کھیلیں، 2018ءکے انتخابات میں اپنی شکست فاش اور سیاسیمحرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہجمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش کی بجائے ان اسباب پر غور کریں جن کیوجہ سے آپ الیکشن ہارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں اسلام آباد کا رخکرنے والے اکتوبر 99 میں کہاں تھے؟،آپ الیکشن کے لیے بےتاب اس لئے ہیںکیونکہ 1988ءکے بعد پہلی مرتبہ ایوان سے باہر ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشقاعوان نے انہیں مشورہ دیا کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کوسرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہوگی ۔

مزید :

قومی -