شہر قائد میں تیزاب گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ،شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

شہر قائد میں تیزاب گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ،شوہر نے بیوی پر تیزاب ...
شہر قائد میں تیزاب گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ،شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، کورنگی چکرا گوٹھ میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، کورنگی چکرا گوٹھ میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ خاتون کی شناخت عابدہ کے نام سے ہوئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شوہر یا سسرال والوں کی جانب سے خواتین پر تیزاب گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے، اس سے قبل اس طرح کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ تیزاب گردی پر معروف فلمساز شرمین عبید چنائے نے سیونگ فیس کے نام سے فلم بنائی تھی جس کو آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...