عالمگیر خان دوبارہ وہ کام کرنے کیلئے پرعزم جس کی وجہ سے ان کوایک دن میں دوبار حوالات کی ہوا کھانا پڑی

عالمگیر خان دوبارہ وہ کام کرنے کیلئے پرعزم جس کی وجہ سے ان کوایک دن میں دوبار ...
عالمگیر خان دوبارہ وہ کام کرنے کیلئے پرعزم جس کی وجہ سے ان کوایک دن میں دوبار حوالات کی ہوا کھانا پڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہاہے کہ میں دوبارہ وزیر بلدیات کے دفتر کے باہر احتجاج کیلئے جاﺅں گا، پانی نہ ملنے پر احتجاج کیا توہمارے ساتھ یہ سلوک کیا گیا ۔
فریئر تھانے سے شخصی ضمانت سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر خان نے کہاہے کہ میں دوبارہ وزیر بلدیات کے دفتر کے باہر احتجاج کیلئے جاﺅں گا، پانی نہ ملنے پر احتجاج کیا توہمارے ساتھ یہ سلوک کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے پر ہم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ عالمگیر خان کا کہنا تھاکہ سندھ پولیس سیاسی ہوچکی ہے ۔
واضح رہے کہ عالمگیر خان کو ساتھیوں سمیت اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پریس کانفرنس کرنے تین تلوار پہنچے تھے ۔گرفتار افراد کو مختلف تھانوں جبکہ عالمگیر خان کوفیرئیر تھانے میں منتقل کیا جہاں سے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیاجبکہ چند گھنٹے بعد ان کودوبارہ حراست میں لے کر فیرئیر تھانہ منتقل کردیاجہاں سے دو گھنٹے بعد ان کودوبارہ ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔

مزید :

قومی -