اپوزیشن کا احتجاج روکنے کی حکمت عملی تیار ، 246رہنماﺅں کو شرپسند قرار دیکر نظربند کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن کا احتجاج روکنے کی حکمت عملی تیار ، 246رہنماﺅں کو شرپسند قرار دیکر ...
اپوزیشن کا احتجاج روکنے کی حکمت عملی تیار ، 246رہنماﺅں کو شرپسند قرار دیکر نظربند کرنے کا فیصلہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی سیاست کو روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی،حکومت نے مسلم لیگ ن پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت 246 ارکان کو 30 روز تک نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور نے اپوزیشن جماعتوں خصوصا مسلم لیگ ن کے 246 سرگرم کارکنوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے  ایم این ایز ،ایم پی ایز ،یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے نام شامل ہیں جنہیں 30 دن کے لئے نظر بند کردیا جائے گا،جن رہنماؤں  کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیاہے ، اُن میں ،ممبر قومی اسمبلی  شیخ روحیل اصغر ،سابق ایم پی اے حاجی اللہ رکھا ، حبیب اعوان ،زین شوکت بٹ ،ایم پی اے میاں نصیر احمد، سہیل شوکت بٹ ودیگر اہم رہنما اورکارکن شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام کو احتجاج پر اکسانے کے الزام میں ان عہدیداروں کو شرپسند قرار دیتے ہوئے ایک ماہ کے لئے نظر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ  نے سرگرم لیگی کارکنوں کی فہرست پولیس کے حوالے کردی ہے جبکہ دوسری طرف  پولیس کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو مذکورہ عہدیداران نے مال روڈ پر احتجاجی ریلی کے انتظامات کئے تھے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیگی عہدیداران کی نظر بندی کا مقصد آئندہ کسی احتجاج کو روکنا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...