یوم سیاہ منانے پر رہنماءوں کیخلاف مقدمے ;200;مریت کی بدترین مثال ‘ پیپلزپارٹی

  یوم سیاہ منانے پر رہنماءوں کیخلاف مقدمے ;200;مریت کی بدترین مثال ‘ ...

ملتان (سٹی رپورٹر)اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف یوم سیاہ منانے پر مقدمات قائم کرکے نیازی سرکار نے بدترین آمریت کی نئی مثال قائم کردی ھے جو جمہوریت پسند قوتوں کیلئے پیغام ھے کہ موجودہ سیلیکٹڈ حکومت کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف جو آواز بلند ھوگی اسے ریاستی مشینری(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کے ذریعے سختی سے کچل دیا جائے گا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن عمران احمد نیازی اور اسکے بلونگڑوں کو یہ باور کراتے ھیں کہ ایسے آمرّیتی ہتھکنڈوں سے جیالے کارکنوں کو کسی طور ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا اور جیالوں کے حوصلے ھر گز پست نہیں کئے جاسکتے ان تحفّظات اور شدید ردّعمل کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم, سابق ممبران پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد جاوید صدیقی, بابو نفیس انصاری, ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملتان میاں کامران عبداللہ مڑل, سٹی صدر ملک نسیم لابر, ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی, سٹی جنرل سیکرٹری اے ۔ ڈی بلوچ, کشمیری ٹکٹ ھولڈر حفیظ احمد بٹ, ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوھدری محمد یاسین, ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی اور سٹی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران نے اپنے مشترکہ بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ سمیت متعدد پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر لاھور میں یوم سیاہ منانے اور احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کے خلاف سیلیکٹد سرکار کی طرف سے بنائے گئے اوچھے مقدمات کی شدید مذمت کرتے ھوئے کیا ھے اور کہا ھے کہ جلسے کی میڈیا کوریج روکنا بدترین آمریت ہے جبکہ عمران احمد نیازی اور سیلیکٹڈ حکومت کسی بھی سیاسی مخالف کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں اور اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے میڈیا پر سنسرشپ لگا کر کوریج بھی روکوا دی گئی جبکہ سیلیکٹڈ حکومت نے ڈکٹیٹرشپ کی بدترین مثال قائم کردی ھے لیکن اپوزیشن جماعتیں ان تمام ہتکھنڈوں کے باوجود حکومت مخالف تحریک اسی زور وشور سے جاری رکھیں گی اور اپوزیشن جماعتیں نیازی حکومت کا خاتمہ کرنے کے بعد ہی چین سے بیٹھیں گی ۔

یوم سیاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...