افغان سرحد اور بلوچستان میں دہشتگردی قابل مذمت،دشمنوں کو پاکستان کی کامیاب سفارت کاری سے شدید دھچکا پہنچا ہے‘ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر

  افغان سرحد اور بلوچستان میں دہشتگردی قابل مذمت،دشمنوں کو پاکستان کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء سے پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ،سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر ،سید محمد صفدر شاہ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

، حافظ نصیر احمد نورانی اور رشید احمد رضوی نے ایک مشترکہ بیان میں شمالی وزیر ستان کے باڈرپر افغانستان کی طرف سے دہشت گردی میں مسلح افواج کے 6 جوانوں کی اور بلوچستان میں کیپٹن سمیت مسلح افواج کے 4 جوانوں کی شہادت پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ، افغانستان سمیت پاکستان کے دشمنوں کو بین اقوامی کامیاب سفارت کاری سے شدید دھچکا پہنچا ہے دشمنان پاکستان کو پاکستان کا استحقام اور عالمی برادری میں مقام برداشت نہیں ہو رہا رہنماءوں نے کہا کہ پوری قوم وطن عزیز پر قربان ہونے والے سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔ مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے وطن عزیز اور قوم کے لئے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا ہے پوری قوم کوان شہدا پرفخر ہے اورپوری قوم کی ہمدریاں شہداء کے خاندان کے ساتھ ہیں ۔

دہشتگردی