ملتان میں وارداتوں کا سلسلہ  پھر تیز‘ پولیس کارکردگی زیرو

ملتان میں وارداتوں کا سلسلہ  پھر تیز‘ پولیس کارکردگی زیرو

ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی اور چوری کی مختلف  وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی  نقدی، طلائی زیورات موٹر(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

سائیکلیں اور دیگرسامان  چوری  کر  کے  فرار  ہو گئے  پو لیس  نے  مقدمات  کا  اندراج  کر  کے  کاروا ئی  شروع  کر  دی  ہے۔گلگشت کے  علاقہ میں  نامعلوم افراد شاہد کے گھر کے تالے توڑ کر  نقدی،طلائی زیورات،ایل سی ڈی،لیپ ٹاپ  کل مالیتی 10 لاکھا  50 ہزار کا ساما ن لے گئے۔شالیمار کا لونی سے نامعلوم چور  زوہیب کی دکان کے  تالے توڑ کر  1 لاکھا  40 ہزار مالیت کا سامان لے گئے۔سبزی منڈی سے نامعلوم چور  مر شد علیکا  1 لاکھ سے زائد مالیت کا بکرا لے گئے۔سیتل ماڑی کے  علاقہ سوئی گیس روڈ سے نامعلوم افراد  عامر کے  دوموبائل فون چرا لئے۔الپہ کے  علاقہ صدیق  ا?باد سے نامعلوم افراد  کاشف کا بکرا لے گئے۔پل بلیل سے مسلح افراد نے  خدا بخش سے  43 ہزار نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔بستی ریٹر شاہ شمس سے نامعلوم افراد  اشفاق کی دکان کے تالے توڑ کر  1 لاکھ 64 ہزار مالیت کا سامان لے گئے۔ممتاز ا?باد سے نامعلوم چور مزمل کیموٹرسائیکل لے گئے۔نگینہ ا?باد سے نامعلوم چور  منظور کا  مو ٹرسائیکل رکشہ لے  گئے۔شا ہ شمس  پا رک سے ریحان کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔چوک شہیداں سے نامعلوم افراد نے  حمزہ کی جیب سے موبائل نکال لیا۔کینٹ بکے  علاقہ میں نامعلوم افراد نے  کاشف سے  4 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔صدرجلالپور سے نامعلوم افراد  نے صابر کے گھر سے  لال پمپ اور توکہ مشین چرا لی۔اسلام پورہ کالونی سے نامعلوم چور  عاشق کے گھر سے سولر پلیٹں  چرا کر لے گئے۔شکیل نے مخدوم رشید  پولیس کو  درخواست دی کہ ملزم اقبال نے  اسکی دکان سے  موبائل اور نقدی چرالی۔موضع بھینی سے نامعلوم افراد  محمود کے  3 بکرے چرا لے گئے۔صدر شجاعباد سے نامعلوم افراد  رشیدہ بی بی کا موٹرسائیکل چرا کر لے گئے۔بستی مٹھو کے  قرین تین نامعلوم افراد  شاہد کی موٹرسائیکل لے گئے۔پولیس نے  مقدمات درج کرکے  کا  روائی شروع کر دی ہے۔ 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...