بہاولپور میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھا کر حق نمائندگی ادا کرینگے‘ سمیع اللہ چوہدری

بہاولپور میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھا کر حق نمائندگی ادا کرینگے‘ سمیع اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور (بیورورپورٹ)بہاولپورمیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر حق نمائندگی ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے رنگ رو ڈ کی تعمیرکے کام کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما قیوم اعظم خاں ترین اورطاہر جانباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔سمیع اللہ چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف کو جب حکومت ملی تو ملک(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

قرضوں کی دلدل میں پھنس چکاتھا۔خزانہ خالی تھا،ایسے میں ترقیاتی کاموں کا جاری رکھنا مشکل کام تھا۔لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل حالات میں بھی ملک کے ہرہرشعبہ کی ترقی اور استحکام کے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔اور بہت جلد اس مشکل وقت پر قابو پا لیں گے۔انہوں نے رنگ روڈ کی تعمیر کے حوالہ سے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ میں کمی آنے سے لوگوں کو اپنی منزل پر پہنچنے میں مدد ملے گی۔اس عوامی فلاح کو منصوبہ کو جلد مکمل کیاجائے گا۔قیوم اعظم خاں ترین نے کہاکہ رنگ روڈ کی تعمیراور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔جس کا مقصد عوام کو سہولیات کی فراہمی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہاولپورکے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
سمیع چوہدری