عوام دوست لیڈر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن‘ سمیع الحسن گیلانی

عوام دوست لیڈر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن‘ سمیع الحسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ شریف(سپیشل رپوٹر) پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات نئے سرے سے استوار ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین سمیت کئی افراد کو شہید کیا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

۔ بھارت بھی کشمیر کو ایک تنازع تسلیم کرتا ہے چاہے ایک بند کمرے میں ہی کیوں نہ کرے لیکن پاکستان کا موقف امن اور بات چیت ہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، گفتگو ہوگی تو معاملات آگے بڑھیں گیلیکن بھارت بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔ بھارت کو کشمیر کے لیے پختہ سوچ اپنانا ہوگی۔ کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب ترین تھا۔ 2015 کے بعد امریکا اور پاکستان کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ تھا۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات نئے سرے سے استوار ہوچکے ہیں، ڈومور کا لفظ ذہن سے نکال دیں، امریکیوں نے بھی ڈومور کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنی ثالثی کی خدمات پیش کیں جب کہ وزیراعظم پاکستان نے صدر ٹرمپ کے جذبے کو سراہا۔کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی گئی ہے اور اس بارے میں بھارتی حکومت کو بھی بتادیا گیا ہے۔ افغان امن عمل سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سہولت کاری کا ہے اور امریکی صدر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز کا اجرا بھی ہو چکا ہے جس سے حقلہ بھر میں مختلف عوام دوست منصوبہ جات کا آغاز کر دیا ہے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام دوست لیڈر ہیں ان کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اس موقع پر سید سجاد حسین گیلانی سردار احمد نواز خان بختیاری بھی ہمرا تھے۔
سمیع گیلانی