حکومت ملک کو مختلف بحرانوں سے نکال کر دم لے گی‘ اعجاز سلطان بندیشہ

حکومت ملک کو مختلف بحرانوں سے نکال کر دم لے گی‘ اعجاز سلطان بندیشہ

لڈن (نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)پی ٹی آئی حکومت وطن پاکستان کے تمام بحرانوں کو نکال باہر کرکے دم لے گی اور انشاء اللہ ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا،جبکہ کرپشن کے بے تاج بادشاہوں سے کرپشن کی پائی پائی وصول کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے گزشتہ روز لڈن پریس کلب لڈن میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

کیا، اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا چوہدری ناصر محمود، چئیرمین یونین کونسل افضال یوسف، چیئر مین یونین کونسل بابر منظور دوگل،انجمن تاجران لڈن کے جنرل سیکرٹری مختار احمد سیال،کسان اتحاد کے صدر مختار احمد پٹھان، عثمان احمدڈاھا ایڈووکیٹ، مہر شہادت علی سیال، محمد اسلم کملانہ، محمد مرزا لک، ضمیر حسین عادل، محمد ارشد لک، جمشید احمد ممرا،گلزار احمد سیال، محمد وارث لک،فہیم کبریا، محمد افضل مختار، محمد علی بودلہ،محمد رمضان،محمد ساجد لک و دیگر سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جسے ہم یوم تشکر کے طور پر منارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں میں ڈالا،جبکہ پی ٹی آئی حکومت بحرانوں سے نکالے گی،اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دونگا،جبکہ لڈن میں نادرا سنٹر، 1122کا سنٹر اور بوائز کالج میری پہلی ترجیح ہوگی،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے ماٹو پر عمل پیرا ہوتے ہوئے لڈن پریس کلب لڈن میں پودا بھی لگایا۔

اعجاز بندیشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...