کوٹ ادو‘ مخالفین کا نوجوان پروحشیانہ تشدد‘ ہاتھ کاٹنے کی کوشش

کوٹ ادو‘ مخالفین کا نوجوان پروحشیانہ تشدد‘ ہاتھ کاٹنے کی کوشش

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو میں انسانیت سوز واقعہ،مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفوں نے نوجوان اٹھا لیا،چھریوں کے وار کرتے رہے،مزاحمت پر ہاتھ کاٹنے کی کوشش،حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار، تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ چاہ نواں کوٹ ادو کے رہائشی محمد(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

 ناصر چانڈیہ جس کی اپنے رشتہ دار شہباز عرف کوڑا چانڈیہ کے ساتھ مقدمہ بازی چل رہی تھی،پیشی سے ایک روز پہلے شہباز عرف کوڑا چانڈیہ نے اپنے ہم نام شہباز عرف سانول کے  موبائل فون پر کال کراکے ناصر چانڈیہ کو سیرانی چوک بلایا،جونہی ناصر چانڈیہ سیرانی چوک پہنچا تو  موٹر سائیکلوں پر سوار شہباز عرف کوڑا چانڈیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں ابوبکر عرف بلا چانڈیہ اور اسد پٹھان کے ہمراہ اسے قابو کرلیا،شہبازپر چھریاں چلارہاتھا جس سے اس کے کولہے بھی شدید زخمی ہوگئے مزاحمت پر چھریوں سے اس کے ہاتھ کاٹنے کی کوشش کی،حالت غیر ہونے پر اسکی جیب سے نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،پولیس کوٹ ادو نے مضروب ناصر چانڈیہ کی مدعیت میں تمام ملزمان کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ نمبر460/19زیردفعہ 34-324درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ہاتھ کاٹنے کی کوشش

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...