حج اصل میں دین اسلام کی تکمیل کا ذریعہ‘ قاری حنیف جالندھری

حج اصل میں دین اسلام کی تکمیل کا ذریعہ‘ قاری حنیف جالندھری

ملتان (سٹی رپورٹر)وفا ق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ حج اصل میں دین اسلام کی تکمیل کا زریعہ ہے جس کے ہر عمل میں ہمیں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیئے حکومت کاروان سمیع اللہ مدنی کی طرح حج مشن میں مستند علماء اور مفتی حضرات کو شامل کریں اور غریب لوگوں کو حج کے لئے قسط وار رقوم جمع کرانے کی سہولت دی جائے ان خیالات کا(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

 اظہار انہوں نے کاروان سمیع اللہ مدنی کے زیراہتمام حج تربیتی کورس میں اپنے صدارتی خطاب میں کیااس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ حجاج کرام خوش نصیب ہیں جو زندگی کے عظیم سفر پر روانہ ہو رہے ہیں اور یہ بھی حجاج کرام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کا حج کاروان سمیع اللہ مدنی کے ساتھ ہے جس میں ہر سال علماء اور مفتی حضرات شامل ہوتے ہیں انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت سرکاری اور پرائیویٹ حجاج کرام کے گروپوں میں ایک ایک مستند عالم اور مفتی کو شامل کرے جو پہلے حج بھی کرچکے ہیں اور حکومت یا پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز ان کے اخراجات برداشت کریں انہوں نے کہا کہ اصل میں حج ایک مکمل عبادت ہے اور اسلام کے مکمل ہو نے کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اس تجویز پر غور کر رہی ہے کہ اسلامی بنکوں میں غریب لوگوں کو حج کے لئے قسط وار رقم جمع کرنے کی سہولت دی جائے اور جب حج کی رقم پوری ہو جائے تو پھر اس شخص کو حج پر جانے کی اجازت دی جائے جبکہ ایسے غریب لوگوں کو حج کے حوالے سے سبسڈی دی جائے قاری محمد حنیف جالندھری نے اس بات پر زور دیا کہ حجاج کرام پاکستان سے احرام باندھنے سے الوداعی طواف تک ہر عمل میں اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کریں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کردیں تب ہی ان کا حج اور عبادت قبول ہو سکتی ہے انہوں نے قاری امان اللہ مدنی کو خراج تحسین پیش کیا اور حجاج کرام کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر قاری امان اللہ مدنی، مولانا محمد عبد الحمید تونسوی،مولانا معاویہ محمود،قاری تحسین، مولانا امتیاز احمد، مفتی حامد حسن نے خطاب پیر محمد شاہ قریشی نے خصوصی دعا کرائی۔

حنیف جالندھری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...