لاہور ہائیکورٹ کا بصارت سے محروم ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا بصارت سے محروم ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے بصارت سے محروم ڈیلی ویجزملازمین کو مستقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔مسٹر جسٹس علی باقرنجفی نے یہ حکم محمد رمضان سمیت دیگر نابینا ڈیلی ویجز ملازمین کی درخواست منظور کرتے ہوئے جاری کیا۔فاضل جج نے 8 صفحات پرمشتمل اپنے تحریری فیصلہ میں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)


 قرار دیا ہے کہ سپیشل افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ نابینا افراد کے حقوق کے لئے مزید اقدامات کرے۔عدالت نے فیصلے میں محکمہ فنانس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں جن کے بعدنابینا افراد کو سڑکوں پر نہ آنا پڑے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے سپیشل افراد کے لئے سہولیات اور مزید اسامیاں پیدا کرے۔ خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے یہ بھی معاشی طورپراپنے پیروں پرکھڑے ہوسکیں گے۔درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ عرصہ دراز سے گورنمنٹ سن رائز انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈز راوی روڈ میں کنٹریکٹ پر ملازمت کررہے ہیں، انہیں ادارے میں کین ورکرز کے طور پر ڈیلی ویجز بنیادوں پر بھرتی کیا گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے نوکریوں پر مستقل نہیں کیا جارہا، خدشہ ہے کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن ملازمت سے نکال دے گا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ انہیں نوکریوں سے برطرف کرنے سے روکنے اور مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔
بصارت سے محروم ملازمین