حکومت راجن پور کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ سردار محسن خان لغاری

حکومت راجن پور کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ سردار محسن خان ...

جام پور (نامہ نگار) راجن پور کی محرومیوں اور پسماندگی کا خاتمہ کرکے ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لاکر کھڑا کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔پانی کی ٹیل تک فراہمی اولین ترجیح (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

ہے۔عالمی سطح پر دوری امریکہ کی کامیابی سے کپتان کی بھرپور پذیرائی کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔حکومت ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر آبپاشی سردار محمد محسن خان لغاری نے سابق چیئرمین بستی رندان سردار محمد اقبال خان ٹھمبر کے بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار بہادر خان ٹھمبر۔مرزا شہزاد ہمایوں مغل۔غلام قاسم خان لنگرانہ۔سردار سیف اللہ خان ٹھمبر۔محمد حسین فریدی۔فدا حسین لنگرانہ۔زوار بہاول خان ٹھمبر۔واھد بخش خان۔ملک شاید ڈڈا۔ملک غلام فرید جکھڑ۔بختیار حسین ٹھمبر۔حافظ غلام نبی جکھڑ۔احمد خان ٹھمبر۔قیصر عباس ٹھمبر۔چشتی رنگیلا سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

محسن لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...