شاہ محمود قریشی کی آج ملتان آمد‘ مختلف تقریبات میں شرکت کا شیڈول فائنل

شاہ محمود قریشی کی آج ملتان آمد‘ مختلف تقریبات میں شرکت کا شیڈول فائنل

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج (اتوار) ملتان پہنچیں گے۔ ملتان میں اپنے قیام کے دوران این اے156 میں مختلف ترقیاتی منصوبو ں کا سنگ بنیاد رکھیں گے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

۔ جن میں شام 5بجے چوک بی سی جی تا سلک ملک فیکٹری روڈ کی کشادگی اور تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ساڑھے 5بجے چوک شاہ عباس تا رنگیل پور ہیڈ سڑک کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد اور 6بجے شام سوئی گیس روڈ تا نواز شریف ایگری کلچرل یونیورسٹی کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ چوک شاہ عباس میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

آمد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...