حکومت 5 سال مکمل کریگی‘ سردار جعفر لغاری‘ مختلف وفود سے ملاقاتیں

حکومت 5 سال مکمل کریگی‘ سردار جعفر لغاری‘ مختلف وفود سے ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار)تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال مکمل کرئے گی۔ سینٹ کے چیرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کو شرمندگی کے سواء کچھ حاصل نہ ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسوں کی وجہ سے ملک میں خوشحالی آئی ہے۔ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ یہ بات پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سنیئر رکن وممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے لغاری ہاوس میں عوامی وفود سے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری اور سابق چیرمین مختیار نواز عرف بھولاخا ں ڈینہ۔ سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندر خان۔ سردار ابرار خان دریشک۔سمیت مختلف تعمیر نو کے محکموں کے ا فسران بھی موجود تھے۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے کہا قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کیا جارہا ہے۔ نیب کی ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں۔ راجن پور کے سابق حکمرانوں نے بھی خوب مال کمایا جن کے خلاف نیب نے تحققات کا اغاز کر دیا جلد وہ اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔ علاوہ ازیں سابق چیرمین ملک مختیار نواز خان عرف بھولاخان نے ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری کو ضلع راجن پور کی سیاسی صورت حال سے اگاہ کیا اور عوام کو درپیش مسائل۔ داجل کنیال میں وافر پانی کی فراہمی۔ پانی چوری کے خلاف کیے جانے والے اقدامات۔ جام پور سٹی پیکج۔ اور رود کوئی سے متوقع ہونے والے نقصان ودیگر امور سے اگاہ کیا۔ ممبر قومی اسمبلی جعفرخان لغاری نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جعفر لغاری