گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے مہاجر کو اپ گریڈ کرنیکا نوٹیفکیشن‘ اہل علاقہ خوش

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے مہاجر کو اپ گریڈ کرنیکا نوٹیفکیشن‘ اہل علاقہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھکر (نامہ نگار)سانحہ جیسے والامیں شہید ہونے والی بچیوں کا خون رنگ لے آیا،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے مہاجرکواپ گریڈ کرکے ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق سانحہ جیسے والا میں شہید ہونے والی بچیوں کا خون رنگ لے آیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

سرائے مہاجر کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔یاد رہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات کے موقع پر شہید بچی کے والدرانا محمد شفیق نے مطالبہ کیا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے مہاجر کو اپ گریڈ کیا جائے اورہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے۔جس پر وزیر اعلی پنجاب نے یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر ہی سکول کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔سکول کی اپ گریڈیشن پر عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا اوروزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔
سرائے مہاجر