غلہ منڈی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے‘ اورنگزیب کھچی

غلہ منڈی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے‘ اورنگزیب کھچی

میلسی(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ انجمن آڑھتیان کی جانب سے غلہ منڈی کے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے انشاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے غلہ منڈی میں فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کی منظوری دی جاتی ہے جلد ہی(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

سڑکوں اور سٹریٹ لائٹس کیلئے بھی فنڈز جاری کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنرل سیکرٹری حافظ ممتاز احمد راں اور صدر محمد مظہر خان سندھڑ کے مطالبے پر جلد ہی منڈی میں قومی بینک کی شاخ کی منظوری حاصل کی جائیگی‘ تاجر برادری ہمارے لیئے قابل احترام ہے ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے قبل ازیں جنرل سیکرٹری حافظ ممتاز احمد راں نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے منڈی کے مسائل سے آگاہ کیا اور حال کیلئے مطالبات پیش کیئے جبکہ صدر محمد مظہر خان سندھڑ نے تمام شرکاء اور تاجروں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے تمام نومنتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا تقریب سے صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ، حیدر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں محمد عالمگیر خان کھچی، حاجی احمد خان کھچی، محمد قیصر خان کھچی، صدر بار ملک اختر حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری حسن محمود شہزاد، سابق صدور بار چوہدری محمد اسلم، مہر ظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ، مہر عبد الغفار، ملک محمد حبیب، مہر مشتاق احمد، ملک نور محمد کھنڈ، میاں فیروز احمد، چوہدری محمد افضل، چوہدری خالد محمود، چوہدری فیصل نسیم، محمد خان سندھڑ، محمد اجمل خان سندھڑ، حاجی گل محمد، مرزا نذیر احمد، محمد انور بھٹی، محمد اسلم خان یوسفزئی، سجاد احمد سعیدی، واجد شاہ، ابراراحمد انصاری، مہر محمد یامین، چوہدری محمد امین سمیت تاجروں اور معززین کی کثیر تعداد موجود تھی بعد ازاں شرکاء کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا۔

اورنگزیب کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...