نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کو تباہ کرنے کی ذمہ دار مریم صفدر ہیں،شیخ رشید

نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کو تباہ کرنے کی ذمہ دار مریم صفدر ہیں،شیخ رشید

لاہور(لیڈی رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم صفدرپورس کی ہتھنی ہے، نواز شریف سمیت مسلم لیگ(ن) لیگ کی تباہی کی ذمہ دار بھی مریم صفدر صاحبہ ہیں، ڈان لیکس سے ٹویٹس تک دیکھ لیں اس لئے بیوقوف دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہوتا ہے، ہمارے لئے اصل چیلنج (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

معیشت اور مہنگائی ہے اور مجھے خوف ہے کہ اگر آئندہ ڈیڑھ سے دو ماہ میں مہنگائی کو کم نہ کیا گیا تو عوام ہم سے جواب مانگیں گے، صادق سنجرانی کامیاب ہوں گے،نئی کوچز ملنے تک مزید ٹرینیں نہیں چلائینگے،کراچی اورلاہور میں 2 نئی واشنگ لائنز بنانے کہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عزت، غیر ت اور بلند سوچ کے ساتھ امریکہ کادورہ کیا جو کامیاب رہا اور اس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ابھی وزیر اعظم عمران خان کی دورہ امریکہ کی تھکان نہیں اتری کہ امریکہ سے فنانشل اور ملٹری سپورٹ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ عمران خان نے کابل میں بھی تاریخی کردار ادا کرنے کی بات کی ہے اور طالبان کودعوت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک و ہند کی تاریخ میں 10جماعتوں نے کبھی اتنے ناکام جلسے نہیں کئے، لاہو رمیں جلسی کی گئی، میں عقل کے اندھوں کوبتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان ان جلسیوں سے نہیں جارہا اور جس دن ملکی معیشت ٹھیک ہو گئی تو لوگ کیساتھ ساتھ میڈیا بھی ان کی طرف نہیں دیکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح کہا ہے کہ چوروں، ڈاکوؤں اور مجرموں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی او ر ان کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہیے۔ عمران خان نے فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے پارٹی رہنماؤں کی بھی سر زنش کی ہے کہ بغیر پوچھے کیوں ملاقات کی گئی۔ پی ٹی آئی اے میں عمران خان کو نکال دیا جائے تو باقی صفر بچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جتنا بڑا چیخا ہے اس کا وقت قریب ہے او ریہ ایک چھت کے اوپر نیچے رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں صادق سنجرانی کو کامیاب ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور آرمی چیف کی جتنی سپورٹ عمران خان کو حاصل ہے ماضی میں اس کا تصور بھی نہیں تھا او راس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان ایماندا ر آدمی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے 136ٹرینیں چلا لی ہیں اورجب تک نئی کوچز نہیں آئیں گی مزیدٹرینیں نہیں چلائیں گے،بارشوں کی وجہ سے سگنل سسٹم متاثر ہوتا ہے، ہماری 136میں سے 6ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں لیکن وہ بھی ایک ماہ میں ٹھیک ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ رائل پام کے معاملے پر سی ای او کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بنا دی ہے اور کنسلٹنٹ کا ٹینڈر جلد ہوگا،ہمارے پاس 90روز ہیں اور ہم نے اس میں پراسس کو مکمل کرناہے،بین الاقوامی اور مقامی بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ہم لاہور میں اس کلب کے ذریعے بہترین تفریح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کے بغیر ریلوے میں بہتری نہیں آسکتی اورسوموار کو وزیر اعظم کے ساتھ اس کی میٹنگ ہے، جب تک ایم ایل ون نہیں آئے گا ریلوے میں ولی بھی بٹھا دیں حادثات نہیں رک سکتے۔

شیخ رشیداحمد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...