ممتاز عالم دین ِمفتی عبدالحئی عابد انتقال  کرگئے‘ جہانیاں میں سپرد خاک‘ جمعیت  اہلحدیث کے رہنماؤں کا گہرے رنج کا اظہار

ممتاز عالم دین ِمفتی عبدالحئی عابد انتقال  کرگئے‘ جہانیاں میں سپرد خاک‘ ...

ملتان (سٹی رپورٹر)ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث جامعہ دارلحدیث محمدیہ عام خاص باغ، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان سٹی مفتی(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

 عبدالحئی عابد بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ انکی نماز جنازہ جامعہ محمدیہ ملتان میں ادا کی گئی بعد ازاں آبائی علاقے  جہانیاں میں اداکی گئی اور آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مفتی عبد الستار حماد نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں جنرل سیکرٹری وفاق المدارس السلفیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسین ظفر، مولانا یونس بٹ، ڈاکٹر اسحاق زاہد، امیر جمعیت ملتان علامہ عبدالرحیم گجر، ضلعی ناظم علامہ عنایت اللہ رحمانی، مفتی عبدالرحمن شاہین، علامہ خالد محمود، مولانا عبدالباسط شیخوپوری، قاری ہدایت اللہ رحمانی، قاری عبدالرحیم کلیم،  شیخ محمد شریف چنگوانی، چوہدری عبدالخالق، چوہدری شفیق، اسلم بدر، حافظ مسعود اظہر، مولانا رفیق مدنی،مولانا محمد بن عبداللہ،  حافظ عبدالغفار، پروفیسر عبد المجید، مولانا عبدالحمید عابد، سیف اللہ چتروڑی، قاری یاسر عرفات، قاری عطا اللہ، عمرفاروق انجم، علامہ خالد فاروقی، طاہر محمود، محمد عبداللہ، مولانا اسلم مجاہد، ضیاء الرحمن عباسی، قاری یامین، سمیت  علما، اساتذہ،قراء کرام، طلبا، سیاسی سماجی مذہبی رہنما وقائدین وکلا ڈاکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پروفیسر یاسین ظفر سمیت وفاق اور جمعیت اہل حدیث کے رہنماؤں نے مفتی عبد الحئی عابد کی وفات پر گہرے رنج والم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ علمی میدان میں مولانا کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ انکی علمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انتقال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...