بے ہنگم ٹریفک حادثے‘ روڈ سیفٹی مہم کو مزید موثر بنایا جائے‘ مخدوم مبین احمد

بے ہنگم ٹریفک حادثے‘ روڈ سیفٹی مہم کو مزید موثر بنایا جائے‘ مخدوم مبین احمد

لیاقت پور(نامہ نگار)سڑکوں پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع تشویشناک ہے۔ حکومتی ادارے، سول سوسائٹی، میڈیا، اساتذہ اور منتخب نمائندے روڈ سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنا کردارادا کریں۔ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی مخدوم سید (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

مبین احمد نے شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب لیاقت پور میں منعقدہ روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سڑکوں پر ٹریفک بڑھ رہی ہے مگر اس کے تناسب سے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ تحصیل لیاقت پور میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے خود آگاہی مہم کی نگرانی کریں گے۔ ڈی ایس پی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے بیٹ22منظور احمد نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں سالانہ پندرہ ہزار افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جان کی بازی ہارجاتے ہیں جبکہ لاکھوں افراد زخمی اور زندگی بھر کے لئے اپاہج ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹی بڑی شاہراہوں پر لاپرواہی سے ہونے والے حادثات میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ موٹرسائیکل، چنگ چی رکشوں اور اچانک سڑک پر آنے والے شہری اور جانوربھی حادثات کا موجب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کا درمیانہ فاصلہ،سائیڈمررز کا استعمال نہ ہونا بھی حادثات کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس روڈ سیفٹی بارے آگاہی مہم کو مزید منظم اور موثر بنارہی ہے۔ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مخدوم مبین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...