چک 4 فیض‘ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈاکٹر قتل‘ بیوی زخمی

چک 4 فیض‘ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈاکٹر قتل‘ بیوی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ  بستی  ملوک  کے نواحی علاقے چک 4 فیض میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے  فاء رنگ کر  کے ڈاکٹر کو قتل جبکہ اس کی بیوی کو زخمی کردیا واردات کے بعد اہل علاقہ نے موقع سے 4 ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)


 کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے بعدازاں ڈاکوؤں کے دو فرار ہونے والے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے تفصیل کے مطابق روز علی الصبح 6 مسلح ڈاکو چک 4 فیض میں ڈاکٹر امتیاز کے گھر داخل ہوئے جہاں پر انہوں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر ہراساں کیا اور گھر میں لوٹ مار شروع کرنے لگے اس دوران اہل خانہ کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر امتیاز اور چھری کے وار کر اس کی بیوی کو زخمی کردیا اور اہل علاقہ کے شور واویلا کرنے پر موقع سے فرار ہونے لگے تو اس دوران اہل علاقہ نے گھیرا ڈال کر 4 ڈاکوؤں کو قابو کر لیا جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے پولیس حکام اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچے جہاں ڈاکٹر امتیاز کو اور اس کی بیوی کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈاکٹر امتیاز جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے اہل علاقہ کے ہتھے چڑھنے والے 4 ڈاکوؤں کو حراست میں لینے کے بعد تعاقب کر کے ان کے فرار ہونے والے دونوں ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے پولیس تھانہ بستی ملوک نے ڈکیتی کی اس خونی واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہیواضح  رہے  کہ  گزشتہ  چند  روز  سے  ملتان  شہر  میں  خونی  وارداتوں  کا  سلسلہ  شروع  ہو  گیا  ہے  جس  میں  اب  تک  ایک  شہری  قتل  جبکہ  چار  شدید  زخمی  ہو  گء ے  ہیں  اور  شہر  میں  ایک  دن  میں  24  سے  وارداتیں  معمول  بن  چکی  ہیں    مگر  پولیس  ان  وارداتوں  پر  قابو  پانے  میں  ناکام  نظر  آرہی  ہے  جبکہ  نء ے  +نے  والے  سی  پی  او  کے  مطابق  ملزمان  کو  گرفتار  کیا  جا  چکا  ہے  اگر  ملزمان  کو    گرفتار  کیا  جا  چکا  ہے  تو  یہ  کون  وارداتیں  کر  رہا  ہے  اس  کا  جواب  سی  پی  او  کے  پاس  نہیں  ہے۔
ڈاکٹر قتل