مطالبات کیلئے ہڑتال سمیت تمام آپشنز استعمال کر یں گے‘ نعیم میر

مطالبات کیلئے ہڑتال سمیت تمام آپشنز استعمال کر یں گے‘ نعیم میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک) آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ سوموا ر تک حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو وفاقی درالحکومت میں تاجر براداری اپنے اجلاس میں اہم فیصلے کر یں گی‘پہلے ہڑ تال کی وجہ سے 25ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے لیکن مطالبات کیلئے ہڑتال سمیت تمام آپشنز استعمال کر یں گے‘حکومت من پسند تاجروں سے ملاقات کی بجائے حقیقی تنظیمی عہدیداروں سے ملاقات کر کے مسائل حل کر یں۔ لاہور میں پر یس کانفر نس کے دوران آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارا ایک مطالبہ بھی تسلیم نہیں کیا‘کیا حکومت ہمارے ساتھ سنجیدہ نہیں ہے؟ جن ہمارے ساتھیوں نے ہڑتال نہیں کی ان کے بھی مطالبات بھی نہیں مانے گئے ہمیں ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس پر تین ذمہ داران کے دستخط ہیں یہ مراسلہ مارکیٹ میں تقسیم بھی کیا گیا لیکن ہڑتال جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں  فکس ٹیکس اسکیم کے حوالے سے حکومت نے یقین دہانی کروائی مگر دو ہفتے گزر گئے ابھی تک اسکیم جاری نہیں کی گئی حکومت کی جانب سے من پسند تاجروں سے ملاقات کی جاتی ہیں حکومت تاجروں کو شناختی کارڈ کے حوالے سے کنفیوز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم احتجاج نہ کرے ہم نے جب سنا کہ ہڑتال سے 25 ارب کا نقصان ہوا ہے اس سے ہمیں دکھ ہوا ہے سوموار کو  اسلام آباد میں تاجر برادری اہم اجلاس کرنے جارہی ہے کوشش کررہے ہیں کہ ایسا فیصلہ نا ہو جس سے دوبارہ ہڑتال پر جانا پڑے اس لئے آج حکومت کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہمارے جو مسائل ہیں اس کو حل کرے حکومت کیوں ہمارا امتحان لے رہی ہیں ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کرے۔


 انہوں نے کہا کہ میاں اسلم اقبال کو بھی کہا کہ آپ ہمارے وکیل بن جائے ہمارے مسائل حل کردے وہی مسئلے جو آپ نے مجھے لکھ کر دیا ہے آپ کے دستخط بھی موجود ہیں میاں اسلم اقبال اگر آپ اپنے لکھے وعدے کو نبھا نہیں سکتے تو میں پھر افسوس ہی کرسکتا ہوں۔ 

مزید :

کامرس -