کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس  نے پاکستان کا نام فخر سے بلندکر دیا

  کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس  نے پاکستان کا نام فخر سے بلندکر دیا

لاہور(پ ر)ڈاکٹر قیصر عباس،ڈائریکٹر لاہور کیمپس نے فتح یاب ہونے والے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ”کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس کا شعبہ ریاضی ہر سال IMOمیں حصہ لینے والی قومی ٹیم کی ٹریننگ کا سب سے بڑا ادارہ ہے“۔ایک کانسی کا تمغہ جیتنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف باتھ برطانیہ میں 11سے 22جولائی 2019تک ہونے والے انٹرنیشنل میتھ میٹکس اولمپیاڈ پر پاکستانی ٹیم کا اعزازی تذکرہ بھی کیا گیا۔

IMOہائی سکول طلبہ کے لئے ہر سال ایک مختلف ملک میں ہونے والا عالمی مقابلہ برائے میتھ میٹکس چیمپیئن شپ ہے۔پہلا IMOمقابلہ 1959میں رومانیہ میں ہوا تھا جس میں کُل 7ممالک نے شرکت کی تھی لیکن آہستہ آہستہ شرکت کی یہ تعداد 5براعظموں کے 100ممالک تک بڑھ گئی ہے۔پاکستانی ٹیم کے 2ممبران ہارون علی خان اور عبدالرحمان زاہد نے IMO 2019میں بالترتیب ایک کانسی کا تمغہ اور اعزازی تذکرہ بھی حاصل کیا۔IMOٹریننگ کیمپ میں شرکت کے لئےHEC اور PIEASکا مشترکہ منصوبہ STEM پورے پاکستان سے 50طلبہ کو منتخب کرنے کے لئے ہر سال نومبر میں نیشنل سائنس ٹیلنٹ کمپیٹشن کا اعلان کرتا ہے۔6ممبران کی ٹیم اگلے کیمپس میں داخل ہوتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...