ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(یواین پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی‘جس کی وجہ چین میں اس کی قیمت کم ہونا ہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کیلئے سودے 55 یوان (7.99 ڈالر) گر کر 10765 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 183.4 ین (1.69 ڈالر) فی کلو گرام پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کیلئے سودے 1 فیصد کمی کیساتھ 140.8 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

مزید :

کامرس -