تحریک انصافعوام کو تکلیف پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کر رہی،عزیز الرحمن چن

تحریک انصافعوام کو تکلیف پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کر رہی،عزیز الرحمن چن

لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تکلیف پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کر رہی، مستحکم اور عوام دوست اقتصادی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ مہنگائی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو جائے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بلاواسطہ ٹیکسوں کے کلچر کو فروغ دے کر عام آدمی کی زندگی تنگ کر رہی ہے بنیادی ضروریاتِ زندگی اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت منافع خور اور ذخیرہ اندوزوں کو کنٹرول میں بُری طرح ناکام نظر آتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لئے حکمت عملی وضع کرے اور فوری نفاذ ممکن بنایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...