ہیپاٹائٹس کے علاج میں تاخیر نقصان دہ ہے،ڈاکٹر افضل بھٹی

  ہیپاٹائٹس کے علاج میں تاخیر نقصان دہ ہے،ڈاکٹر افضل بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) دنیا بھر کی طرح آج 28 جولائی کو پاکستان میں بھی ہیپاٹائٹس کو عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے، جس کا مقصد عوام بالخصوص اس مرض میں لاحق مریضوں کو آگاہی دینا ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہر امراض معدہ، جگر و آنت ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ انٹرنیشنل لیور ٹرانسپلانٹ لاہور ڈاکٹر محمد افضل بھٹی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر افضل بھٹی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ انتہائی ضروری ہے۔ یہ ایک قابل علاج مرض ہے، علاج میں تاخیر سے مریض کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ درست اور بروقت علاج سے اس مہلک بیماری کی پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں ہیپاٹائٹس اور اس کی پیچیدگیوں، بچاؤ کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید طریقوں سے علاج کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر افضل نے بتایا کہ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال میں اس مرض کے مریضوں کا علاج کامیابی سے جاری ہے۔