انسٹیٹیوٹ آفلینگوئج آرٹ میں بین المذاہب ہم آہنگی کے موضو ع پر تقریب

  انسٹیٹیوٹ آفلینگوئج آرٹ میں بین المذاہب ہم آہنگی کے موضو ع پر تقریب

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئیج آرٹ اینڈ کلچر(پلاک) کے آڈیٹوریم میں انٹرفیتھ ہارمنی بنیادی ضرورت کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا،سیمینار میں مذہبی سکالر ز،ممتاز علمائے کرام،سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت دیگر ادیان سے تعلق رکھنے والے حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی جی پلاک صغریٰ صدف نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شرکاء سے اپیل کی کہ آئیں ہم ایک دوسرے کے قریب ہوں اور متحد ہوکر دنیا میں امن کی آواز بلند کریں،دنیا میں ایسی محبت کی شمع روشن کریں کہ مذہبی ہم آہنگی و رواداری کی فضاء کو عام کرسکیں مقررین نے کہا کہ قرآن پاک اور بائبل میں پیار اور امن کا مشترکہ پیغام ہے۔

،تمام مذاہب کے لوگوں کو سوسائٹی کے ساتھ ملکر ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہوگا جسکے باعث معاشرے میں بیگاڑ پیدا ہو رہا ہے اور ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی جو آپس میں نفرتیں پھیلاتے ہیں اور دوسرے مذاہب کے خلاف توہین آمیز رویہ اپناتے ہیں۔ سیمینار کے اختتام تمام شرکاء کی جانب سے پاکستان بھر میں مذہبی ہم آہنگی اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے اپنا اپنا کلیدی کردار نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...