ریلوے کے چیف کمرشل مینجر کا عوامی شکایات پرریلوے سٹیشن کا دورہ

  ریلوے کے چیف کمرشل مینجر کا عوامی شکایات پرریلوے سٹیشن کا دورہ

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان ریلوے کے چیف کمرشل منیجر عمران حیات نے عوامی شکایت پر لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف سٹالز پر اشیاء کے معیار، ریٹ اور مقدار کو چیک کیااور جہاں جہاں بھی انہیں بے ضابطگی نظر آئی وہاں موقع پر جرمانہ کیا۔

چیکنگ کے دوران بے ضابطگیوں کے حوالے سے چیف کمرشل منیجر نے ڈویژنل کمرشل آفیسر کو ہدایت کی کہ وقتاً فوقتاً سٹالز کو چیک کریں اور جہاں کہیں بھی انہیں اوور چارجنگ یا کوالٹی کی شکایت ہو وہاں پر اس طرح کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...