ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر میڈیکل کیمپ

  ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)دنیا بھر میں ہر سال ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے شالامار ہسپتال کے شعبہ گیسٹرو انٹرالوجی اور شعبہ بزنس پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام آؤٹ ڈور میں خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

جہاں آنے والے مریضوں کو ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کے ساتھ کولیسٹرول اور خون کے ٹیسٹ سی بی سی کی مفت سہولت فراہم کی گئی، چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل (ر) ڈاکٹر تنویر رانا نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور لوگوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ بعد ازاں شالامار ہسپتال کے چودھری احمد سعید آڈیٹوریم میں ہونے والے لیکچر میں شالامار ہسپتال کے شعبہ گیسٹرو انٹرالوجی کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر ہارون یوسف،ڈاکٹر معید احمد اور ڈاکٹر افتخار یوسف نے لوگوں کو بتایا کہ ہیپاٹائٹس کی سب سے بڑی وجہ پینے کے پانی کا صاف نہ ہونا، سگریٹ نوشی، ناقص شیونگ بلیڈ غیر معیاری آلات جراحی،دانتوں کے علاج کے لئے زنگ آلود آلات ہیں ڈاکٹر ز کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس ایک خطرناک مگر قابل علاج مرض ہے