حکومت امریکہ کے ساتھ چل کر ریاست مدینہ قائم نہیں کر سکتی، وقار ندیم

حکومت امریکہ کے ساتھ چل کر ریاست مدینہ قائم نہیں کر سکتی، وقار ندیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنماء وقاروڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کے ساتھ چل کر ریاست مدینہ قائم نہیں کرسکتی، اب ملک کی دینی و مذہبی جماعتیں ریاست مدینہ کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ حکومت اسلامی قوانین اور آئینی شقوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریز کرے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں،وقاروڑائچ نے کہاکہ پی ٹی آئی حکو مت کا ایک سال بد انتظامی اور ناکامیوں سے عبارت ہے، عمران خا ن نے جو وعدے کیے تھے ان میں سے کو ئی بھی پورا نہیں کیا۔

مہنگائی نے کاروبار زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک محب وطن قیادت ہی ملک و قوم کے مسائل حل کر سکتی ہے۔

، تبدیلی کا نعرہ محض دھوکہ اور فریب ثابت ہواہے۔