حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کا عرس 27اگست کو شروع ہوگا

  حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کا عرس 27اگست کو شروع ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر)حضرت بابا فرید الدین مسعو د گنج شکرؒ کے 777ویں سالانہ عرس کا آغاز 25ذوالحج 1440ھ بمطابق 27اگست سے ہوگا،جبکہ بہشتی دروازہ کی کشادگی کی تقریبات 5محرم سے شروع ہوں گی۔اس سلسلے میں ڈاکٹر طاہر رضابخاری ڈائریکٹرجنرل مذہبی اموراوقاف پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقا ف پاکپتن، سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی سمیت دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔ عرس تقریبات کی بطریقِ احسن بجا آوری کے لیے جامع حکمت عمل وضع کی گئی، جس میں بطور خاص سیکیورٹی، صفائی، لنگر کی ترسیل،رسومات کی ادائیگی،دینی اور روحانی محافل کا انعقاد شامل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...