اپوزیشن جماعتیں ذاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں،سعدیہ سہیل

اپوزیشن جماعتیں ذاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں،سعدیہ سہیل

 لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتیں اور ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کسی کام نہیں آئیں گے۔

، عوام نے اپوزیشن جماعتوں مزموم عزائم کو مسترد کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ماضی کے مسترد شدہ عناصر کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا، نیا پاکستان نئی سوچ، نئے وژن اور نئے نظریئے کے تحت ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ کی نا کامی اپوزیشن کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ اپوزیشن صرف کرپشن بچانے کے لئے تگ و دو کر رہی ہے، پاکستان کے عوام انتشار کی سیاست نہیں چاہتے، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پر پورا اعتماد ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...