ڈاکٹر مجید نظامی کی حیات و خدمات کے حوالے سے تصویری نمائش جاری

  ڈاکٹر مجید نظامی کی حیات و خدمات کے حوالے سے تصویری نمائش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں رہبر پاکستان، آبروئے صحافت ڈاکٹر مجید نظامیؒ کی پانچویں برسی کے سلسلے میں ان کی حیات و خدمات پر مبنی تصویری نمائش لگا رکھی ہے۔اس تصویری نمائش میں لگی تصاویر میں طلباوطالبات، اساتذہ کرام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ تصویری نمائش31جولائی تک جاری رہے گی۔اس حوالے سے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ باقاعدگی کے ساتھ مشاہیر پاکستان کی تقریبات کا بھی انعقاد کرتا رہتا ہے۔