قادیانی مظلومیت کا ڈرامہ رچا کر مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں،اکرم رضوی

قادیانی مظلومیت کا ڈرامہ رچا کر مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں،اکرم رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کی مجلس عاملہ کے ممبر محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ قادیانی بیرونی دنیا میں مظلومیت کا ڈرامہ رچا کر اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت نے قادیانیت نوازی کا راستہ اختیار کیا تو ایک دن بھی قائم نہیں رہ سکے گی۔ کارکنان فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لئے جدوجہد تیز تر کر دیں۔ کارکنان انجمن ختم نبوت پر پہرہ دینے کے لئے ہر وقت چوکس اور بیدار ہیں۔

حکمرانوں کو قادیانیت نوازی مہنگی پڑے گی۔

حکمران مداخلت فی الدین سے باز آ جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹوڈنٹ سیکریریٹ ایوان خیر میں مختلف طلباء وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اکرم رضوی نے کہا پاکستان کی نظریاتی اساس کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ قادیانیوں کو مسلمان تسلیم کرنا کفر ہے۔

بیرونی طاقتیں قادیانیوں کو پاکستان اور اسلام کے خلاف استعمال کر رہی ہیں۔ حکومتی سطح پر قادیانیت نوازی کی ہر سازش کی مزاحمت کریں گے۔