ختم نبوت پر یقین کامل ہی دین اسلام کی ابتداء اور انتہا ہے،مسعود صدیقی

  ختم نبوت پر یقین کامل ہی دین اسلام کی ابتداء اور انتہا ہے،مسعود صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے چیئرمین عاشق رسول ؐ، قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ ختم نبوت پر یقین کامل ہی دین اسلام کی ابتدا ء اور انتہا ہے۔عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان نامکمل ہے اور منکرین دین حق کے باغی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ”ختم نبوت کانفرنس“سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے ۔پیر احسان الحق معصومی نقشبندی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریم ؐ کو آخری نبی معبوث فرمایا اورآپ ؐ کے بعد ہرمدعی نبوت کے دجل و فریب کی سازش کو ہمیشہ کیلئے ناکام کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان کی بنیاد ہے ہم سب کو اس عقیدے کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کا محاسبہ کرنا ہو گا