عرفان صدیقی دانشور،استاد کالم نگار،گرفتاری قابل مذمت ہے،شوبز شخصیات

عرفان صدیقی دانشور،استاد کالم نگار،گرفتاری قابل مذمت ہے،شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے نامور ماہرتعلیم، استاد، مصنف، دانشور، معروف کالم نگار اور وزیراعظم نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ استادوں کو ہتھکڑیاں لگانے والی آمر حکومت نے 78 سالہ عرفان صدیقی کو گرفتار کرکے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ کر دی ہے۔شوبز شخصیات نے کہاکہ عرفان صدیقی کو نواز شریف کا دیرینہ ساتھی ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔عرفان صدیقی کو نواز شریف سے تعلق کی بنا پر سزا دینی ہے تو پھر کروڑوں عوام کو بھی جیل میں ڈال دیں۔شوبز شخصیات نے کہاکہ ایک صاحب علم، استاد اور قلم سے جڑے شخص کی گرفتاری ثبوت ہے کہ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے  ۔ سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافرراجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتاری نے سب کو حیران کردیا ہے ہزاروں لوگ اس ملک میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوں گے اورکوئی پوچھنے والا نہیں۔ یہ درست ہے کہ خلاف قانون کچھ نہیں کرنا چاہئے لیکن عرفان صدیقی کی گرفتاری کی بجائے یہ معمالہ ایک لیگل نوٹس سے بھی حل ہو سکتا تھا۔ شائد اصل مسئلہ گرفتاری تھا قانون پر عمل درآمد کروانا نہیں۔ جو بھی یہ سب کروا رہا ہے لگتا ہے عمران خان کا بڑا دشمن ہے۔

مزید :

کلچر -