آمنہ الیاس ڈائریکٹر سید نور کو اپنی  دل کی آواز سنانے میں کامیاب

آمنہ الیاس ڈائریکٹر سید نور کو اپنی  دل کی آواز سنانے میں کامیاب

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر سید نور نے آخر کار اداکارہ آمنہ الیاس کے دل کی آواز سنتے ہوئے انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔آمنہ الیاس نے چند روز قبل اپنی فلم”ریڈی سٹیڈی نو“ کی پرموشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا گلہ کیا تھا کہ انہیں انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹرز جن میں سنگیتا اور سید نور سمیت دیگر لوگ بھی شامل ہیں کبھی بھی اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے لئے رابطہ نہیں کرتے۔چند روز بعد فلم کے شو کے دوران ان کی ملاقات سید نور سے ہوئی تو ڈائریکٹر نے ان کے کام کی بہت تعریف  کی۔کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ جب صائمہ نے فلم ”باجی“ دیکھی تو انہیں بھی میری طرح آمنہ الیاس کی پرفارمنس بہت پسند آئی۔

 اس موقع پر موجود افراد نے جب سید نور کی توجہ اس طرف دلائی کہ وہ آمنہ الیاس جیسی اداکاراؤں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کیوں نہیں کرتے تو انہوں نے جواب دیا کہ آمنہ وہ اداکارہ ہے جس کے لئے میں خصوصی رول لکھواؤں گا۔ بعد ازاں سید نور اور آمنہ الیاس نے موبائل نمبروں کا تبادلہ کرتے ہوئے مستقبل میں رابطہ رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔

مزید : کلچر


loading...