فریال محمود کی ویب سیریز میں دوبارہ کام کرنے سے توبہ

  فریال محمود کی ویب سیریز میں دوبارہ کام کرنے سے توبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ فریال محمود نے ویب سیریز میں دوبارہ کام کرنے سے توبہ کرلی ہے۔ فریال محمود کو حال ہی میں ایک معروف پروڈکشن ہاوس نے اپنی ویب سیریز میں کام کے لئے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے کوئی وجہ بتائے بغیر انکار کردیا اور اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ فریال محمود نے یہ فیصلہ اپنی پہلی ویب سیریز”عنایا‘‘کی ناکامی کی وجہ سے کیا ہے جس کی کاسٹ میں مہوش حیات اور اظفر رحمٰن جیسے بہت سے نامور فنکار شامل تھے۔واضح رہے کہ وجاہت روف کی مذکورہ ویب سیریز کو مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔اپنے بولڈ امیج کی بنیاد پر تیزی سے شہرت حاصل کرنے والی فریال محمود بے شمار ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اور ان کی پہلی فلم بھی زیر تکمیل ہے۔

مزید :

کلچر -