ارباز خان کی فلم ”راؤنڈ اباؤٹ“ ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب

  ارباز خان کی فلم ”راؤنڈ اباؤٹ“ ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب

لاہور(فلم رپورٹر)ارباز خان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”راؤنڈ اباؤٹ“پہلے روز ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب، فلم بینوں کی دلچسپی،سنیما گھروں میں عوام کارش،رپورٹس کے مطابق ارباز خان کی ڈائریکشن میں بننے والی پہلی اردو فلم ”راؤنڈ اباؤٹ“ کو پاکستان کے مختلف شہروں لاہور،کراچی،اسلام آباد،گوجرانوالا،فیصل آباد،ملتان،منڈی بہاوالدین سمیت دیگر شہروں میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔فلم بینوں کا سینماؤں میں رش دیکھا گیا ہے۔فلم بینوں نے ارباز خان کی اداکاری کو جہاں سراہا۔ وہیں وہ ان کی ڈائریکشن کی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

فلم کی کاسٹ میں ارباز خان،ماہی خان،رینا،افتخار ٹھاکر نمایاں ہیں۔

مزید : کلچر


loading...