شگفتہ اعوان اور شازیہ منظور آج کینیڈا میں پرفارم کریں گی

شگفتہ اعوان اور شازیہ منظور آج کینیڈا میں پرفارم کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ شگفتہ اعوان اور گلوکارہ شازیہ منظورآج کینیڈا میں ہونے والے میوزیکل شو میں پرفارم کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فیم گلوکارہ شگفتہ اعوان اور گلوکارہ شازیہ منظور کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے میوزیکل شو میں اکٹھے پرفارم کررہی ہیں۔گلوکارہ شگفتہ اعوان گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شازیہ منظور پاکستان ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر گائیکی میں اپنا ایک مقام رکھتی ہیں۔ان کے ساتھ پرفارم کرنا میرے لئے اعزاز سے کم نہیں۔
شگفتہ اعوان نے کہا کہ قیصر ندیم گڈو جب سے ان کی دنیا میں آئے ہیں ان کے لئے اچھا ہی اچھا ہورہا ہے۔اللہ پاک ان کو سلامت رکھے وہ سچ میں نئے گلوکاروں کے مسیحا ہیں۔

مزید :

کلچر -