فلم ”پیشی گجراں دی“میں منفرد کردار میں نظر آؤنگا،شاہد حمید

فلم ”پیشی گجراں دی“میں منفرد کردار میں نظر آؤنگا،شاہد حمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے نامور ہیرو سینئر اداکار شاہد حمید نے کہا ہے کہ عید قربان پر عام نمائش کے لئے پیش کی جانے والی پنجابی فلم ”پیشی گجراں دی“میں ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گا۔ڈائریکٹر مسعود بٹ کی اس فلم میں معمر رانا،اچھی خان،شفقت چیمہ،حیدر سلطان،نواز خان سمیت ملک کے کئی اور جانے مانے فنکار کام کررہے ہیں۔ پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں۔
شاہد حمید نے کہا کہ جب تک فلم میکر باکس آفس کے تقاضوں اور فلم بینوں کے مزاج کو سمجھ کر فلم نہیں بنائے گا اسے کامیابی نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت عرصہ پہلے ہی فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی، جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے ایسے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا سٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیں ابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -